حافظ نعیم الرحمان کا عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

حافظ نعیم الرحمان کا عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمات کو سیاسی قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام سیاسی اسیران کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی نے گزشتہ روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر مقدمات سیاسی ہیں، بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات سیاسی نہ ہوتے تو نواز شریف، شہباز شریف اور زرداری بھی جیل میں ہوتے۔

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے حکومت پر بیرونی دباؤ بڑی حد تک بڑھ چکا ہے: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ رجیم چینج نہیں ہونی چاہیے تھی، ایسے اقدامات سے جمہوریت اور معیشت کو نقصان پہنچا، پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی اچھی نہیں تھی جس پر عوام کو ووٹ سے فیصلہ کرنے کا موقع ملنا چاہیے تھا۔ حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *