ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکا میں ٹک ٹاک سروسز بحال کرنے کا عندیہ

ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکا میں ٹک ٹاک سروسز بحال کرنے کا عندیہ

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک سے متعلق ایک اہم اعلان کر دیا۔ 20جنوری کو حلف اٹھانے کے بعد ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر ایک بیان میں کہا کہ وہ امریکا میں ٹک ٹاک کی سروس دوبارہ بحال کر دیں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک کو پابندی سے بچنے کے لیے 90 دن کی مہلت دی جائے گی اور اس دوران ٹک ٹاک کی انتظامیہ کو ایک مشترکہ منصوبے کے تحت امریکا میں کاروبار کرنے کا موقع دیا جائے گا، جس میں امریکا کو 50 فیصد ملکیت حاصل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری واشنگٹن میں شدید سردی کے باعث اِن ڈور منتقل

انہوں نے مزید کہا کہ ایگزیکٹو آرڈر میں واضح کیا جائے گا کہ کوئی بھی کمپنی جو ٹک ٹاک کے بند ہونے سے بچانے کی کوشش کرے گی، اس پر کوئی قانونی ذمہ داری نہیں ہوگی۔امریکی صدر کے اس اعلان کے بعد امریکا میں ٹک ٹاک کی سروس دوبارہ فعال ہونا شروع ہو گئی ہے۔

ٹک ٹاک کے اعلی حکام نے امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پابندی کے خاتمے سے 170 ملین امریکی صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل 2020 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ یہ ایپ امریکیوں کی ذاتی معلومات چینی حکومت کے ساتھ شیئر کر رہی ہے، جس کی وجہ سے قومی سلامتی کے خدشات کا سامنا تھا اور اسی بنا پر ایپ پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *