عازمین حج کے لیے وزرات مذہبی امور نے نئی پالیسی تیارکرلی

عازمین حج کے لیے وزرات مذہبی امور نے نئی پالیسی تیارکرلی

عازمین حج کے لیے وزرات مذہبی امور کی جانب سے نئی پالیسی تیار کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عازمین حج کے لیے سرکاری ناظمین پاکستان سے ہی مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ عازمین کی مدد اور فرائض کی ادائیگی کے لیے 600 سرکاری ناظمین مقرر ہوں گے جو عازمین کی روانگی اور واپسی تک رہنمائی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غیر قانونی تارکین وطن کو بے دخل کرنے کا فیصلہ

ذرائع وزارت مذہبی امورکے مطابق 150عازمین حج پر ایک ناظم مقرر کیا جائے گا جبکہ مجموعی طور پر 600 ناظمین مقرر ہوں گے، ناظمین سعودی عرب میں رہائش اور مناسک حج میں رہنمائی کریں گے۔

ذرائع وزارت مذہبی کے مطابق عازمین اپنے گروپ ناظم کی قیادت میں ایئرپورٹ پر جمع ہوں گے، ناظم پاکستان سے روانگی اور واپسی تک پورے گروپ کا نگراں ہوگا، جو عازمین کے ہمراہ پاکستان سے جائے گا اور واپسی تک ساتھ رہے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *