حکومت کی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرکے اثاثے اور پراپرٹی حفاظتی تحویل میں لینے کی تیاری

حکومت کی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرکے اثاثے اور پراپرٹی حفاظتی تحویل میں لینے کی تیاری

 یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرکے حکومت نے اثاثے اور پراپرٹی حفاظتی تحویل میں لینے کی تیاری کر لی۔

 کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے حوالے سے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی بنا دی ہے۔

اس کمیٹی میں وزیرمملکت خزانہ وریونیو، وزیر مملکت آئی ٹی ، وفاقی سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری صنعت و پیداوار، سیکرٹری نجکاری، سیکرٹری بی آئی ایس پی بھی شامل ہیں۔

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

یہ سات رکنی کمیٹی یوٹیلیٹی اسٹو رز کارپوریشن کے آپریشنز فوری بند کرنے کے طریقہ کار سمیت کارپوریشن کی پراپرٹی اور اثاثوں کی حفاظت اور مینٹی ننس کا تعین کرے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق یہ کمیٹی یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین سرپلس پول میں شامل کرنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لے گی اس کے علاوہ انہیں دیگر حکومتی اداروں کی آسامیوں میں ضم کرنے کا بھی جائزہ لے گی۔  کمیٹی7 دن کے اندر اپنی رپورٹ وفاقی کابینہ کو پیش کرے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *