سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی افواہیں

سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی افواہیں

شادی کے 20 سال بعد سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ اور ان کی اہلیہ آرتی اہلاوت کے درمیان طلاق کی خبریں زیر گردش ہیں۔ دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے جس کے بعد قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وریندر سہواگ اور آرتی اہلاوت 2004 میں شادی ہوئی تھی اوران کے دو بیٹے اریاویر اور ویدانت ہیں حالانکہ دونوں کی جوڑی کو مضبوط طورپر دیکھا جاتا رہا ہے جو سہواگ کے کرکٹ کریئر اور خاندانی زندگی کے درمیان توازن قائم رکھتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:خوشدل شاہ کی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شمولیت کی توقع

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیوالی کی تقریبات کے دوران سابق سہواگ نے اپنے بیٹوں اور اپنی والدہ کیساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں ۔ ان میں انکی اہلیہ کی تصویر شامل نہیں تھی ۔ جسے انکی علیحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت ملی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *