شیر افضل مروت نے پارٹی کے شوکاز نوٹس پر جواب جمع کروا دیا

شیر افضل مروت نے پارٹی کے شوکاز نوٹس پر جواب جمع کروا دیا

پی ٹی آئی رہنما و رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پارٹی کی جانب سے بھیجے گئے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروا دیا۔

شیر افضل مروت نےچئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کو شوکاز نوٹس کا تحریری جواب ارسال کیا، انہوں نے شوکاز نوٹس کے جواب میں کہا کہ مجھ پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے حوالے سے الزام لگایا گیا۔ جوکہ سلمان اکرم راجہ سے متعلق میرے بیان کے بعد بھیجا گیا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ اگر سلمان اکرم راجہ کے اقدامات پر قابو نہیں پایا گیا تو پارٹی تقسیم ہوجائیگی۔ سلمان اکرم راجہ کا نجی ٹی وی پر بیان میری ساکھ کو نقصان پہنچانے والاتھا جس پر میں نے جواب دیا۔

ان کا کہنا تھا پہلے بھی پنجاب کے ایک ایم پی اے نے عمران خان کو میرے متعلق گمراہ کیا تھا۔ وضاحت کا موقع دیے بغیرمجھے پارٹی سے نکالا گیا تھا۔ انہوں نے اپنے جواب میں شکوہ کیا کہ پارٹی فورمز پر آواز اٹھانے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ امید نے میرے اٹھائے گئے خدشات کو دور کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے جنید اکبر خان پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب

دوسری جانب عمران خان نے عدالتی آرڈر میں تحریر کروایا کہ شیر افضل مروت ان کے وکیل نہیں۔ شیر افضل مروت کو جیل داخلے سے روکا جائے۔ اس حوالے سے توشہ خانہ ٹو کیس کی گزشتہ روز کی سماعت کا عدالتی آرڈر سامنے آگیا۔

شیر افضل مروت کو کمرہ عدالت تک رسائی کی اجازت نہ دیئے جانے کو عدالتی فیصلے کا حصہ بنا دیا گیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت کو اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ بلال خان نے بتایا کہ شیر افضل مروت کمرہ عدالت میں داخلہ چاہتے ہیں۔ وہ توشہ خانہ ٹو کیس میں ڈیفینس کے 3 وکیل ہیں۔

تاہم عمران خان نے عدالت کو بتایا کہ شیر افضل مروت ان کے وکیل نہیں ہیں۔ شیر افضل مروت کو اس کیس میں پیش ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔ جیل آفیسر کا موقف کیس کی مزید سماعتوں کیلئے ریکارڈ پر لایا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *