پی ایس ایل کو نئے خریدار مل گئے، 2 نئی ٹیموں کی انٹری متوقع

پی ایس ایل  کو نئے خریدار مل گئے، 2  نئی ٹیموں کی انٹری متوقع

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل، بورڈ نے گیارہویں ایڈیشن کے لیے دو نئی فرنچائزز کے خریداروں کا تعین کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی کرکٹ میں سرگرم دو پاکستانی شخصیات پی ایس ایل کی ٹیمیں خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہیں اور اس حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ ان میں سے کوئی ایک شخص پی ایس ایل کی ٹیم خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ایک اہم ملکی کرکٹ اسٹیک ہولڈر بھی اس موقع پر دلچسپی ظاہر کر رہا ہے۔

بورڈ کی خواہش ہے کہ مستقبل میں پی ایس ایل کے بعض میچز امریکا میں کرائے جائیں اور اس حوالے سے لیگ کے سربراہ سلمان نصیر ان دنوں امریکا کے مختلف شہروں کا دورہ کر رہے ہیں۔قبل ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے وہاں گئے تھے، جہاں انہوں نے امریکی کرکٹ کی دو پاکستانی شخصیات سے ملاقات بھی کی تھی۔

ذرائع کے مطابق امریکی کرکٹ لیگ میں زیادہ تر ٹیم مالکان بھارتی ہیں اور کرکٹ ایسوسی ایشن بھی بھارتیوں کے زیر اثر ہے، اس لیے پاکستان کے لیے وہاں قدم جمانا آسان نہیں ہوگا، لیکن پاکستان اپنے مفاد کے لیے اس بڑی مارکیٹ میں حصہ دار بننے کے لیے مختلف راستے تلاش کر رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *