یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 140 سے بڑھا کر 145روپے فی کلو مقرر کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے پر چینی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اضافے کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی اوپن مارکیٹ سے سستی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹ میں متنازع پیکا ترمیمی بل 2025 اور ڈیجیٹل نیشن بل 2025 منظور، صحافیوں کا واک آؤٹ

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ ہفتے یوٹیلیٹی اسٹورز کے آپریشنز بند کرنے سے متعلق کمیٹی تشکیل دی تھی۔

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، وفاقی کابینہ نے کمیٹی کو ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *