پی آئی اے مسافروں کیلئے خوشخبری، اسپین کے ایک اور شہر کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

پی آئی اے مسافروں کیلئے خوشخبری، اسپین کے ایک اور شہر کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

پی آئی اے نے اسپین کے ایک اور شہر کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

قومی ائیر لائن بارسلونا کے لیے اپنی براہ راست پروازیں جلد دوبارہ شروع کر رہی ہے۔ یہ فیصلہ یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (EASA) کی جانب سے 2020 میں لگائی گئی پابندی کے حالیہ خاتمے کے بعد کیا گیا ہے۔

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی

ایئرو انفو بارسلونا کے مطابق آنے والے ہفتوں میں پی آ ئی اے اپنی پروازوں کا دوبارہ آغاز کرے گی۔ پانچ سال پہلے پی آئی اے اسلام آباد، لاہور اور سیالکوٹ سے بارسلونا کے لیے پروازیں کر رہی تھی۔

اس کے علاوہ پی آئی اے نے حال ہی میں پیرس کے لیے بھی اپنی پروازوں کا دوبارہ آغاز کیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *