محکمہ ایکسائز کا نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع

محکمہ ایکسائز کا نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف محکمہ ایکسائز نے ایک بھرپور کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا۔

محکمہ ایکسائز کوئٹہ کے حکام کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 50 سے زائد نان کسٹم پیڈ گاڑیاں تحویل میں لی گئیں۔ ان گاڑیوں میں بیشتر گاڑیاں بلوچستان کے مستونگ، نوشکی اور چاغی کے اضلاع سے تحویل میں لی گئیں۔

مزید پڑھیں: ٹوکن ٹیکس نہ ادا کرنے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کرکے انہیں سسٹم میں بلاک کرنے کا فیصلہ

محکمہ ایکسائز کے مطابق گزشتہ چار ماہ میں صوبے بھر میں 45 ہزار گاڑیوں کی پروفائلنگ مکمل کی جا چکی ہے تاکہ غیر قانونی گاڑیوں کی شناخت اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔ محکمہ ایکسائز نے اس کریک ڈاؤن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے، اور اس سلسلے میں مزید گاڑیاں تحویل میں لینے کی توقع کی جا رہی ہے۔

صوبے میں کسٹم کی خلاف ورزیوں کو روکنے اور قانونی گاڑیوں کے مالکان کے مفادات کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ محکمہ ایکسائز نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا استعمال نہ کریں، کیونکہ ان گاڑیوں کے مالکان کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *