6 ماہ میں کروڑوں روپے کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے چھ ماہ میں 1 ارب 32 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال پاکستان میں چین نے 53 کروڑ ڈالر سے زیادہ سرمایہ کاری کی، ہانگ کانگ اور برطانیہ سے 13 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی گئی۔
دستاویز کے مطابق سوئٹزرلینڈ نے پاکستان میں 10 کروڑ ڈالر سے زیادہ، امریکہ کی جانب سے 4 کروڑ 85 لاکھ ڈالر، فرانس سے 7 کروڑ 27 لاکھ ڈالر، نیدرلینڈز سے 4 کروڑ 88 لاکھ ڈالر اور یو اے ای سے 6 کروڑ 37 لاکھ ڈالر سے زیادہ کی بیرونی سرمایہ کاری آئی۔