کراچی : نوجوان سےشادی کی دعویدار امریکی خاتون کا بیٹامنظر عام پر، والدہ سے متعلق اہم انکشافات 

کراچی : نوجوان سےشادی کی دعویدار امریکی خاتون کا بیٹامنظر عام پر، والدہ سے متعلق اہم انکشافات 

کراچی کےنوجوان سےشادی کی دعویدار امریکی خاتون سےمتعلق سنسی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں ، اونیجا اینڈریو رابنسن کا امریکا میں بیٹا منظرعام پرآ گیا  ۔

اونیجا اینڈریو رابنسن کا امریکا میں موجود بیٹے جیرامیا اینڈریو رابنسن نے ویڈیو بیان میں اصل حقائق سے پردہ اٹھا دیا ۔

آزاد اردو ڈیجیٹل نے امریکی خاتون کے بیٹے کا برتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا جبکہ جیرامیا اینڈریو رابنسن کا سوشل سیکیورٹی کارڈ بھی سامنے آگیا۔

Jeramiah- Vitals (1)

جریمیاہ روبینسن  کاکہنا ہے کہ میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ والدہ پاکستان میں ہیں ، میری والدہ ایک شخص اوراس کے اہلخانہ سے ملنے پاکستان گئی تھیں،والدہ نے دو ہفتے کے بعد واپس آنا تھا لیکن وہ نہیں آئیں۔

امریکی خاتون کے بیٹے کا کہنا تھا کہ میں ںے والدہ کو واپسی کیلئے منانے کی بھی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہا، میرے بھائی اور میں نے ان کی واپسی کا ٹکٹ بھی کروایا تھا۔

امریکی خاتون کے بیٹے نے انکشاف کیا  کہ والدہ ذہنی مریض ہیں ،ان کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت متاثر ہے۔

واضح رہے کہ  خاتون 19 سالہ نوجوان سے شادی کی خواہش لیے گزشتہ برس 11 اکتوبر سے کراچی میں موجود ہے  اور امریکا واپس جانے سے انکار کر رہی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *