اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ 2 لاکھ 18 ہزار روپے ماہانہ ہی رہے گی۔ اسپیکر آفس کا کہنا ہے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ فنانس کمیٹی نہیں بڑھا سکتی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اراکین پارلیمنٹ ماہانہ ڈیڑھ لاکھ تنخواہ جبکہ 38 ہزار دیگر الاؤنسز کی مد میں وصول کر رہے تھے۔