عمران خان ڈیل کر کے بیرون ملک نہیں جانا چاہتے، فواد چودھری

عمران خان ڈیل کر کے بیرون ملک نہیں جانا چاہتے، فواد چودھری

سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کسی بھی صورت ایسا تاثر پیدا نہیں کریں گے جس سے وہ نوازشریف کے مانند نظر آئیں۔

ایک حالیہ ٹی وی انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر ہونے والی ملاقاتوں کی تصدیق ہو چکی ہے اور عمران خان اپنے بیانیے پر قائم ہیں، یہی وجہ ہے کہ مذاکرات ناکام ہو چکے ہیں۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عمران خان بیرون ملک نہیں جانا چاہتے اور نہ ہی کوئی ڈیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان اب پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔  حکومت کو خوف ہے کہ اگر عمران خان باہر آ گئے تو ان کی حکومت کے لیے کیا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں الیکشن ہی واحد حل ہیں اور اس پر اتفاق کرنا ضروری ہے۔

حکومت کی جانب سے شہباز شریف کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کے پاس بات چیت کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے اور حکومت کو پہلے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنی چاہیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *