حکومت سے مذاکرات ختم کئے ،سیاسی جماعتوں سے جاری ہیں : فیصل چودھری

حکومت سے مذاکرات ختم کئے ،سیاسی جماعتوں سے جاری ہیں : فیصل چودھری

پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ ہم نے حکومت سے مذاکرات ختم کئے، ملک میں سیاسی جماعتوں سے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل میں میزبان کے ساتھ گفتگو کے دوران فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ مزاحمت سیاسی انداز سےہوگی اورہماری سولوفلائیٹ نہیں ہوگی، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات چلتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی چیمپئنز ٹرافی اور ترکیہ کے صدر اردوان کی آمد کے موقع پر احتجاج نہ کرے، احسن اقبال

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سے متعلق مجھے کوئی علم نہیں ، ہم نےمذاکرات حکومت سے ختم کئے ، سیاسی جماعتوں سےجاری ہیں، پاکستان میں سیاسی عدم استحکام ختم ہوگا تو معاشی استحکام آئے گا۔

وکیل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پارٹی عمران خان نےمذاکرات اپنی رہائی سے مشروط نہیں کیے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف بننےوالے مقدمات قانونی طورپر بوگس ہیں، ان کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔ ہم ذاتی مقاصد کے لیےسڑکوں پر نہیں آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ رہیں گے نہ ہی بیرسٹر گوہرچیئرمین، سینیٹر فیصل واؤڈا کا دعویٰ

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الر حمٰن اوردیگر بھی اس بات پر قائل ہیں کہ ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی نہیں۔فیصل چودھری کا مزید کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے، حامد خان کا بیان تحریک انصاف کی پالیسی کی ترجمانی نہیں کرتا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *