سال 2025 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز

سال 2025 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز

سال 2025 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ۔

 ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق پولیو مہم کے دوران ملک بھر میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ، قومی پولیو مہم میں 4 لاکھ سے زائد تربیت یافتہ پولیو ورکرز گھر گھر جاکر اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔

کوآرڈینیٹر براے صحت ڈاکٹر مختار  بھرتھ نے کہا کہ والدین سے اپیل ہے کہ پولیو ورکرز کا بھرپور ساتھ دیں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں،  پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو ویکسین پلوانا والدین کی قومی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات، عالمی اسٹاک مارکیٹس میں مندی ، کرنسیاں اپنی قدر کھو بیٹھیں

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین قومی ترجیح ہے، وزیراعظم پاکستان کی ذاتی دلچسپی پولیو کے خاتمے کے لیے حکومتی عزم کی عکاس ہے،  وزیراعظم کی قیادت میں پولیو کے خلاف یہ جنگ پوری قوت اور مستقل مزاجی سے جاری ہے۔

ڈاکٹرمختار بھرتھ نے مزید کہا کہ پولیو پروگرام اور توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے مابین ہم آہنگی کو مزید مضبوط کیا جارہا ہے، ملک بھر میں معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر اور مربوط اقدامات کیے جا رہے ہیں،  ہمارا بنیادی مقصد بچوں کو پولیو سمیت دیگر مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *