سینئر صحافی حسن ایوب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو 8 فروری کو کسی صورت احتجاج نہیں کرنے دیا جائیگا۔
آزاد ڈیجیٹل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی حسن ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ آج رات سے تحریک انصاف کے رہنمائوں و کارکنان کی گرفتاری شروع ہوجائیں گی۔ 8 فروری کو پی ٹی آئی کو کوئی احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر تحریک انصاف کو کوئی احتجاج کرنا ہے تو خیبرپختونخوا میں کرلیں۔ اسلام آباد، پنجاب سندھ اور بلوچستان میں پی ٹی آئی کو کوئی احتجاج کرنے نہیں دیا جائیگا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو لاہور میں جلسے کیلئے درخواست دی ہوئی ہے ۔ اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھرکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف لاہور میں نہ صرف جلسہ کرے گی بلکہ احتجاج بھی ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اور لاہور کے لیے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ 8 فروری کو ملک بھر میں کیا ہونا ہے، اس کا اعلان 7 فروری کو کیا جائے گا۔ملک احمد خان نے یہ بھی کہا کہ پولیس اور دیگر فورسز کے تمام وسائل ہمارے خلاف استعمال ہوتے ہیں، اس لیے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن تحریک انصاف اپنے حق کی لڑائی بھرپور طریقے سے لڑے گی اور جب بھی موقع ملے گا، اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔