بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کو اسلام آباد کا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات کر دیا گیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری کے بعد رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

فوج اور عوام میں خلیج نہیں بڑھنا چاہیئے، عمران خان کا آرمی چیف کے نام خط

نوٹیفکیشن کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصرجاوید رانا کو تبدیل کردیا گیا اور اب ناصرجاوید رانا کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس اعظم خان کے اسلام آباد ہائیکورٹ کا جج تعینات ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا عہدہ خالی تھا اور ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری عارضی طور پر قائم مقام سیشن جج تعینات تھیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *