پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی تیاری تیز کر دی

پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی تیاری تیز کر دی

پی آئی اے نے برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن کی تیاری تیز کرتے ہوئے فلائٹ کیٹرنگ سروس کیلئے ٹینڈر جاری کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی ائیر لائن نے برطانیہ کے 3 اسٹیشنز پر فلائٹ کیٹرنگ سروس کیلئے درخواست طلب کرلی ہے۔

مختلف شہروں میں کل گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

لندن، مانچسٹر اور برمنگھم اسٹیشنز پر مسافروں کیلئے کیٹرنگ سروس کیلئے رجسٹرڈ کمپنیوں سے درخواست طلب کی گئی ہے۔ ایسی کمپنیاں جو اس میں دلچسپی رکھتی ہیں انہیں پی آئی اے کنٹری منیجر برطانیہ کو درخواست بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت برطانوی سی اے اے اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم پاکستانی دورے پرہے اور آڈٹ میں مصروف ہے۔ سی اے اے اور پی آئی اے کے آڈٹ میں کامیابی پر قومی ائیر لائن کو جلد پروازوں کی بحالی کی امید ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *