پیکا قانون پر خواجہ سعد رفیق کا ردِ عمل سامنے آگیا، اپنی جماعت کو بھی خبردار کر دیا

پیکا قانون پر خواجہ سعد رفیق کا ردِ عمل سامنے آگیا، اپنی جماعت کو بھی خبردار کر دیا

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے بھی حال ہی میں منظور ہونے والے پیکا قانون پر آواز بلند کرتے ہوئے اپنی جماعت مسلم لیگ (ن) کو بھی خبردار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا جاری بیان میں کہا کہ پیکا قانون پر نمائندہ میڈیا تنظیموں سے مشاورت کی جائے اور ٹریبونلزکے فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق ہائیکورٹس کو دیا جائے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا یاد رہے قوانین کی چھڑی ہمیشہ وقت بدلنے کے ساتھ اسے بنانے والوں کے خلاف استعمال ہوتی ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے پیکا قانون کے حوالے سے اپنی جماعت کی قیادت کو خبردار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قوانین کی چھڑی ہمیشہ وقت بدلنے کیساتھ اسے بنانے والوں کے خلاف زیادہ استعمال ہوتے دیکھی گئی ہے اس حوالے سے قیادت کو سوچ سمجھ کر اس پر فیصلہ اور نظر ثانی کرنا ہو گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *