خیبر پختونخوا: بلدیاتی نمائندوں کا صوبائی حکومت کے خلاف اعلان جنگ

خیبر پختونخوا: بلدیاتی نمائندوں کا صوبائی حکومت کے خلاف اعلان جنگ

پشاور: لوکل کونسلز ایسوسی ایشن نے 25 فروری کو خیبر پختونخوا کی اہم شاہراہوں کو بلاک کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس فیصلے کا اعلان لوکل کونسل ایسوسی ایشن کے سربراہ حمایت اللہ مایار نے پشاور میں میئر حاجی زبیر علی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے دو جنوری کے احتجاج میں مختلف مطالبات کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ایک ماہ گزرنے کے باوجود ان وعدوں پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا، جس کے باعث تمام بلدیاتی نمائندے احتجاجی دھرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

حمایت اللہ مایار نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کئی مرتبہ یقین دہانیاں کر چکی ہے لیکن اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی۔ مطالبات کی منظوری کے لیے 10 فروری تک کی ڈیڈلائن دی گئی ہے اور اگر ان مطالبات کو تسلیم نہیں کیا گیا تو احتجاجی دھرنے اور مظاہروں کا آغاز کیا جائے گا۔

انہوں نے 11 فروری کو 131 تحصیلوں میں احتجاجی اجلاس منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا۔ 14 فروری کو آل پارٹی کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کے بلدیاتی نمائندوں کو مدعو کیا جائے گا۔

17 فروری سے پشاور جناح پارک میں بھرپور احتجاجی دھرنے کا آغاز کیا جائے گا، اور 25 فروری کو خیبر پختونخوا کی صوبائی رابطہ شاہراہوں پر احتجاج کیا جائے گا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *