لاہور اورملتان میں مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتیں بڑھ گئیں

لاہور اورملتان میں مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتیں بڑھ گئیں

لاہور اورملتان اورمیں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ، دونوں شہروں میں انڈوں کے نرخ بھی بڑھ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مرغی کےگوشت کی قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہےجس کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 577 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزگوشت کی قیمت میں آٹھ روپے کی کمی واقعہ ہوئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی چوک احتجاج ،بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی قیادت کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی

سرکاری نرخوں میں زندہ برائلر مرغی کے ریٹ میں 5 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 384 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 398 روپے کلو ہے۔ اس کے علاوہ لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈوں کی قیمت 233 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ملتان میں زندہ برائلرمرغی کے بھاؤ میں 10 روپے کااضافہ رپورٹ ہواہے، اس اضافے کے بعد زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 374 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 388 روپے کلو تک پہنچ گیا ہے۔ ملتان میں انڈوں کی قیمت میں بھی دو دن میں 38 روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا جس کے بعد فی درجن انڈوں کی قیمت 233 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ کا پاکستان میں معاشی استحکام کے حوالے سے پیشرفت کا اعتراف

علاوہ ازیں خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں سبزیوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، پشاور میں پیاز 10 روپے سستے ہو گیا ہے، سرکاری نرخنامے میں قیمت 90 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ سرکاری نرخنامہ میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 75 سے کم ہو کر 65 روپے ہو گئی ہے، آلو بھی 10 روپے سستے ہونے سے نئی قیمت 80 روپے کلو ہو گئی ہے، پشاور میں لیموں کی قیمت 100 روپے، لہسن 600 اور ادرک کی قیمت 380 روپے فی کلو کی سطح پر برقرار ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *