محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق اہم پیشنگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق اہم پیشنگوئی کردی

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہو گیا، جس کے باعث مختلف علاقوں میں بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت کئی مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: ٹویوٹا یارس بآسانی اور سستی اقساط پر حاصل کریں

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری، گلیات، گرد و نواح اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے اور کم درجہ حرارت کے ریکارڈ بھی سامنے آئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ تاہم مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، راولپنڈی اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر بوندا باندی ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا:پٹن 05،مالام جبہ 04،دیر (بالائی 04،لوئیر 02)،سیدو شریف ،کالام 01 اور بلوچستان: قلات میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی06، گوپس منفی 05، اسکردو،استور، پاراچنارمنفی 04، ہنزہ ، بگروٹ منفی 02 اورکالام میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *