کرپشن الزامات ، اسپیکر کا وزیراعلی کو خط، تحقیقات کیلئے ٹریبونل قائم کرنے کا مطالبہ

کرپشن الزامات ، اسپیکر کا وزیراعلی کو خط، تحقیقات کیلئے ٹریبونل قائم کرنے کا مطالبہ

کرپشن الزامات، اسپیکر نے  وزیر اعلی کو خط لکھ کر تحقیقات کیلئے ٹریبونل قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی بابر سلیم سواتی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ایک باضابطہ خط ارسال کیا ہے، جس میں سابق سینیٹر محمد اعظم خان سواتی کی جانب سے 6 فروری 2025 کو دی گئی پریس ٹاک میں مانسہرہ کے عوامی نمائندوں پر لگائے گئے کرپشن الزامات کی شفاف تحقیقات کیلئے ایک آزاد اور غیر جانبدار ٹریبونل، کمیشن یا انکوائری کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے اپنے خط میں اس امر پر زور دیا کہ بطور سربراہِ ایوان، ان کی بنیادی ذمہ داری آئین، اسمبلی کے قواعد و ضوابط، اور جمہوری اقدار کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایوان کے نگہبان کی حیثیت سے وہ عوامی مفادات کے تحفظ، قانون کی بالادستی اور شفاف طرز حکمرانی کے فروغ کے لیے پُرعزم ہیں۔

پاکستان کو مستحکم کرنے کیلئے عمران خان کو رہا کرنا ہوگا، صاحبزادہ حامد رضا

اسپیکر محض ایک منصب نہیں بلکہ منتخب عوامی نمائندہ ہوتا ہے، جو مختلف حلقوں سے آئے ہوئے اراکینِ اسمبلی میں سے چنا جاتا ہے۔ بطور رکنِ صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 37 مانسہرہ-II، وہ اپنے حلقے کے عوام کے سامنے جوابدہ ہیں اور جمہوری اصولوں کی پاسداری کو یقینی بنانا ان کی اولین ترجیح ہے۔

اسپیکر بابر سلیم سواتی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے درخواست کی کہ سابق سینیٹر کے الزامات کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کے لیے فوری طور پر ایک ٹریبونل، کمیشن یا انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے، تاکہ حقائق عوام کے سامنے لائے جا سکیں اور منتخب نمائندوں کی ساکھ پر کسی بے بنیاد الزام کا سایہ نہ پڑے۔

اس اہم معاملے پر فوری اور مؤثر کارروائی کیلئے اسپیکر خیبرپختونخوااسمبلی نے اس خط کی کاپی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان، صدر پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا جنید اکبر خان، وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اینٹی کرپشن، اور پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی داخلی احتسابی کمیٹی کو بھی ارسال کر دی ہے، تاکہ تمام متعلقہ فریقین اس معاملے پر اپنی آئینی و قانونی ذمہ داری ادا کر سکیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *