سٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا رجحان ، ڈالر کی قیمت میں کمی

سٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا رجحان ، ڈالر کی قیمت میں کمی

پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج مثبت آغاز ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 12 ہزار کی حد کو چھو لیا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی رہی ، 100 انڈیکس میں267 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار سے زائد پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں :  کوئی پارٹی میں آئے یا نہ آئے فرق نہیں پڑتا، عمران خان اہم ہے ، علیمہ خان

گزشتہ روز بھی کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم بعد میں انڈیکس منفی میں تبدیل ہوا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی کے مطابق تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا ، انٹر بینک میں 7 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت ڈالر 279 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *