پی ٹی آئی بیرونی طاقتوں سے پیسہ لے کر نوجوانوں کا آرمی پر یقین ختم کرنے کی کوشش کرتی ہے، آر اے شہزاد

پی ٹی آئی بیرونی طاقتوں سے پیسہ لے کر نوجوانوں کا آرمی پر یقین ختم کرنے کی کوشش کرتی ہے، آر اے شہزاد

تجزیہ کار آر اے شہزاد کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بیرونی طاقتوں سے پیسہ لیتی ہے اور اپنے ملک میں نوجوانوں کا آرمی پر یقین ختم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

آر اے شہزاد نے کہا کہ تحریک انصاف غیر ملکی فنڈنگ لیتی ہے اور اس کی فنڈنگ الیکشن کمیشن میں ثابت شدہ ہے، فنڈنگ لے کر پی ٹی آئی ملک کے نوجوانوں کا اپنے اداروں پر اعتماد ختم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تب ہی کمزور ہوگا جب اس کی فوج کو کمزور کر دیں۔ جب فوج کمزور ہوگی تو طالبان یا کوئی اور ایسی طاقت ملک پر قبضہ کر نے کی کوشش کرے گی۔

مزید پڑھیں: عمران ریاض نے لندن میں سیاسی پناہ کی تیاری شروع کر دی، پی ٹی آئی انسائیڈر کا دعویٰ

اس پر مخدوم شہاب الدین نے کہا کہ میں آپکی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ پاکستان تب کمزور ہوگا، جب اس کی پارلیمان کمزور ہوگی۔ جب عدلیہ کو ایگزیکٹو کے ماتحت کر دیا جائیگا اور جب فوج کو کمزور کیا جائیگا۔ یہ سب کچھ پاکستان کو کمزور کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عدلیہ کے ہاتھ پائوں باندھ کر ایگزیکٹو کے آگے پھینکنے سے بھی ملک کمزور ہوگا اور جب صحافی، صحافت نہیں کرے گا تو بھی ملک کمزور ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *