آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا برطانیہ میں فقیدالمثال استقبال

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا برطانیہ میں فقیدالمثال استقبال

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کا برطانیہ میں فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دورہ برطانیہ کے پہلے دن آرمی چیف کا پُر تپاک استقبال کیا گیا، آرمی چیف کو تاریخی رائل ہارس گارڈز پریڈ گراؤنڈ میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے چیف جسٹس ہاؤس میں ملاقات

گارڈ آف آنر کے دوران برطانوی ملٹری بینڈ کی طرف سے پاکستان کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا، دورہ برطانیہ کے دوران آرمی چیف برطانوی عسکری اور سول قیادت سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

دورہ کے دوران آرمی چیف برطانوی آرمی یونٹس کا دورہ بھی کریں گے، آرمی چیف کا دورہ برطانیہ دونوں ممالک کے درمیان مستحکم اور دائمی تعلقات کی خمازی کرتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *