سندھ حکومت نے رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے نئے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے ڈبل شفٹ والے پرائمری اسکولوں میں پہلی شفٹ صبح 7:30 سے 11:30 تک ہوگی جبکہ دوسری شفٹ صبح 11:45 سے شام 2:45 تک ہوگی۔
سنگل شفٹ والے اسکولوں کے اوقات کار صبح 8:00 سے 12:30 تک ہوں گے۔ جمعے کے دن پرائمری اسکولوں میں پہلی شفٹ صبح 7:30 سے 10:30 تک ہوگی، جبکہ سنگل شفٹ صبح 8:00 سے 11:30 تک ہوگی۔ دوسری شفٹ صبح 11:45 سے شام 1:15 تک ہوگی۔
رمضان المبارک کے دوران سیکنڈری، ہائر سیکنڈری اور ایلیمینٹری اسکولوں میں بھی اوقات کار اسی طرح رکھے گئے ہیں۔ ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں پہلی شفٹ صبح 7:30 سے 11:30 تک اور دوسری شفٹ صبح 11:45 سے شام 2:45 تک ہوگی۔
سنگل شفٹ والے اسکولوں کے اوقات کار صبح 8:00 سے 12:30 تک ہوں گے۔ جمعے کے روز سیکنڈری، ہائر سیکنڈری اور ایلیمینٹری اسکولوں میں پہلی شفٹ صبح 7:30 سے 10:30 تک، سنگل شفٹ صبح 8:00 سے 11:30 تک اور دوسری شفٹ صبح 11:45 سے شام 1:15 تک ہوگی۔
یہ نئے اوقات رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔