ریاست کو سابق صدر عارف علوی کیخلاف کارروائی،مراعات واپس لینے کا حق ہے، رانا ثنا اللہ

ریاست کو سابق صدر عارف علوی کیخلاف کارروائی،مراعات واپس لینے کا حق ہے، رانا ثنا اللہ

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ریاست کو سابق صدر عارف علوی کے خلاف کاروائی اور مراعات واپس لینے کا حق ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا رویہ دیکھ کر ہم مایوس ہوجاتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کا گزشتہ 12سال سے رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اگر بانی پی ٹی آئی سنجیدہ ہوں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عارف علوی صدر مملکت رہے ،ریاست مخالف باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔ نوازشریف کیساتھ ملاقاتوں میں اراکین نے مقامی بیوروکریسی کے حوالے مسائل اٹھائے۔

سابق صدر عارف علوی کو تاحیات ایک رہائش ملی ہوئی ہے۔ عارف علوی کو وفاقی وزیر کے برابر تنخواہ بھی ملتی ہے۔ ریاست کو عارف علوی کیخلاف کارروائی،مراعات واپس لینے کا حق ہے۔ ملکی مفاد کے لیے سب کو ملکر بیٹھنا چاہیے۔ ملکی معاملات پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنا ضروری ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں کوئی احتجاجی پروگرام بناتی ہیں تو یہ ان کا حق ہے۔ جے یو آئی کس بنیاد پر الیکشن چاہتی ہے آئے بیٹھے اوربات کرے۔ مولانا فضل الرحمان کا مینڈیٹ کہاں چوری ہوا ہماری تو وہاں حکومت نہیں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *