موٹر سائیکل لائسنس کے اجرا میں ریلیف کا سلسلہ جاری، لرننگ لائسنس کے لیے 42 دن کی مدت ختم کر دی گئی

موٹر سائیکل لائسنس کے اجرا میں ریلیف کا سلسلہ جاری، لرننگ لائسنس کے لیے 42 دن کی مدت ختم کر دی گئی

موٹر سائیکل لائسنس کے اجرا میں ریلیف کا سلسلہ جاری ہے، جس سے اب تک 42 لاکھ سے زائد شہری فائدہ اٹھا چکے ہیں۔

پنجاب میں پہلی بار موٹر سائیکل لائسنس کے اجرا میں بڑا ریلیف مہیا کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق موٹر سائیکل لرننگ لائسنس کے لیے 42 دن کی مدت ختم کر دی گئی ہے جبکہ لرننگ اور ریگولر لائسنس کے اجرا کا عمل ایک ہی دن میں مکمل کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس کی پانچ سال کیلئے فیس سامنے آگئی

گزشتہ 5 ماہ کے دوران صوبہ بھر میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے خصوصی مہم چلائی گئی، جس کے تحت 11 لاکھ 3 ہزار سے زائد شہریوں کو ریگولر موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔ پاکستان کے تمام صوبوں سے لاکھوں شہری ریلیف سے مستفید ہو چکے ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ موٹر سائیکل لرننگ لائسنس پر 42 دن کا ریلیف عوامی سہولت کے پیش نظر جاری رہے گا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے سے گریز کریں۔ صوبہ بھر میں بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔

ٹریفک پولیس کے ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ انتظار اور قطار سے بچنے کے لیے لائسنس سنٹرز کو 24 گھنٹے فعال رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور لائسنس حاصل کرنے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ لائسنس کے اجرا میں ریلیف اور سہولیات میں اضافے سے انہیں کافی فائدہ ہوا ہےاور وہ اس اقدام کو سراہتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *