میزان بینک کی جانب سے 2025 پلان کے تحت ہونڈا پرائڈر 6615 روپے ماہانہ قسط کے ساتھ تین سال کے پلان کیساتھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میزان بینک کی جانب سے پیش کردہ 2025 پلان کے تحت تین سال کی آسان اقساط میں ہونڈا پرائڈر 6615 روپے ماہانہ قسط کیساتھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔اس حوالے سے میزان بینک کے جانب سے پیش کردہ پلان کے تحت ہونڈا پرائڈر تین سال کی اقساط کیساتھ حاصل کرنے کے لیئے ڈاؤن پیمنٹ 64470 روپے ادا کرنا ہونگے جس میں پروسینگ فیس بھی شامل ہے اور تین سال کی ماہانہ اقساط میں 100 سی سی ہونڈا پرائڈر موٹر سائیکل حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ہونڈا پرائڈر بہترین ایندھن کی کارکردگی، آرام اور پائیدار موٹر سائیکل ہے، جو روزانہ کے سفر اور لمبت سفر کے لیے بہترین انتخاب بناتا ہے۔ زیادہ قیمتوں کے باوجود، موٹر سائیکل اب بھی آسان اور لچکدار قسطوں پر دستیاب ہے، اور آپ آج ہی بغیر مالی دباؤ کے ہونڈا پرائیڈر کے مالک ہو سکتے ہیں ۔