ہو سکتا ہےاب میرے سیاست چھوڑنے کا وقت آ گیا ہو : وزیر پٹرولیم مصدق ملک

ہو سکتا ہےاب میرے سیاست چھوڑنے کا وقت آ گیا ہو : وزیر پٹرولیم مصدق ملک

وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہےاب میرے سیاست چھوڑنے کا وقت آ گیا ہو ۔ آنے والے وقت میں ایسا ملک ہو کہ ہماری بیٹی سر اٹھا کر چلے۔ ایسا ملک بن جائے تو تمام معاملات بہتر ہو جاتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے کانووکیشن سےخطاب کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ بچیوں کو معاشرے کا فعال رکن بنانا یونیورسٹیوں کا کام ہے ۔ ڈگری یافتہ طالبات یہاں سے نکل کر کس راہ پر گامزن ہوں گی ۔

مصدق ملک نے کہا کہ مستقبل کے فیصلے اپنے دل کی آواز کے مطابق کریں ۔ ہم آپ کو آنے والے وقت میں زندگی گزارنے کا طریقہ نہیں بتا سکتے ۔ غلطیاں کر کے ہی کچھ سیکھا جا سکتا ہے ۔ ناکامی سے مت ڈریں ، کچھ نہیں ہو گا ۔ اسی ناکامی میں نئے راستے اور منزلیں ملیں گی ۔

وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا میں نے بہت سے بند ذہنوں والے ڈگری یافتہ لوگ دیکھے ۔ تعلیم یافتہ ہونے کا ڈگریوں کے انبار سے کوئی تعلق نہیں ۔ طالبات اپنی پسند کی ایک اخلاقی قدر اپنا لیں ۔ ایک قدر اپنا لینے سے باقی اقدار خود آ جائیں گی ۔ معاشرے میں بے یقینی کی فضا طاری ہے ۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایتھوپیا میں کوئی ظاہری ترقی نہیں لیکن ناامیدی بھی نہیں ۔ نہ آپ کو کچھ ہو گا اور نہ ملک کو کچھ ہو گا ۔

مصدق ملک نے کہا کہ صرف موت ہی زندگی کا معجزہ ہے ۔  کوئی بھی عہدہ ملنے کے باوجود موت آنی ہے ۔ والدین اور اساتذہ سب کا ادب کریں ۔ ہمارا ادب بے شک نہ کریں کہ ہم سیاستدان ہیں ۔انہوں نے آخر میں کہا کہ میرے بیٹے نے گریجویشن کی تو میں نے کہا کہ ملک کو تمہاری ضرورت ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *