بین ڈکٹ نے 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

بین ڈکٹ نے  21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے میچ میں انگلینڈ کے اوپنربیٹر بین ڈکٹ نے چیمپیئنز ٹرافی میں انفرادی اننگز کا 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بین ڈکٹ نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے 165 رنز بنائے۔

پاک بھارت میچ ، سٹے باز بھی میدان میں آ گئے، بھارت ہارٹ فیورٹ قرار

انہوں نے چیمپئنز ٹرافی میں انفرادی اننگز کا 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ وہ سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے بیٹر بن گئے ہیں۔

انگلش بیٹر سے قبل نیوزی لینڈ کے ناتھن آسٹل نے 2004 میں امریکا کے خلاف 145 رنز ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے بنائے تھے، اب سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے کا اعزاز انگلش بیٹر نے حاصل کرلیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *