پاکستان ریلویز نے لاہور سے کراچی کے لئے شاہ حسین ایکسپریس کو بحال کر دیا

پاکستان ریلویز  نے لاہور سے کراچی کے لئے شاہ حسین ایکسپریس کو بحال کر دیا

پاکستان ریلویز نے لاہور سے کراچی کے لئے شاہ حسین ایکسپریس کو بحال کر دیا۔

یہ ٹرین لاہور اسٹیشن سے روزانہ شام 7بجے کراچی کیلئے روانہ ہوا کرے گی اور 18گھنٹے پینتالیس منٹ دورانیے کا سفر کرکے کراچی کینٹ پہنچے گی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دہائیوں بعد پہلی بار تجارت کا آغاز

ٹرین کے سٹاپ میں فیصل آباد، خانیوال، بہاولپور، روہڑی، حیدرآباد، لانڈھی اور ڈرگ روڈ شامل ہیں۔ شاہ حسین ایکسپریسدس اکانومی، دواے سی بزنس، دو اے سی اسٹینڈرڈ، ایک پاور پلانٹ اور ایک بریک وین پر مشتمل ہو گی۔

شاہ حسین ایکسپریس میں لاہور سے کراچی اکانومی کلاس کا کرایہ صرف 4000روپے رکھا گیا ہے جبکہ اے سی سٹینڈرڈ کی ٹکٹ ساڑھے سات ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ اس ٹرین میں گرین لائن طرز کی سہولیات میسر ہوں گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *