پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا، وزارتِ پیٹرولیم

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا، وزارتِ پیٹرولیم

وزارتِ پیٹرولیم کے حکام نے واضح کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

سید مصطفیٰ شاہ کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی پیٹرولیم کمیٹی کے اجلاس میںپیٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن پالیسی اور ڈیلرز کے تحفظات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ کمیٹی کے ارکان نے مطالبہ کیا کہ ڈیلرز کے تحفظات کو سنجیدگی سے لیا جائے اور انہیں مزید مشاورت کے لیے بلایا جائے۔

مزید پڑھیں: یکم مارچ سے پیٹرول مہنگا، ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا ہونے کا امکان

وزارتِ پیٹرولیم کے حکام نے اجلاس میں بتایا کہ مصنوعات کی قیمتوں پر بات چیت جاری ہے اور اگر قیمتیں ڈی ریگولیٹ ہوئیں تو کچھ علاقوں کو نقصان ہو سکتا ہے لیکن ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

چیئرمین اوگرا نے واضح کیا کہ ڈیلرز کی جانب سے ہڑتال کی کال ایک غلط فہمی پر مبنی ہےکیونکہ ڈیلرز کو خدشہ ہے کہ آئل کمپنیاں انہیں مناسب مارجن نہیں دیں گی۔ کمیٹی نے اگلے اجلاس میں چیئرمین اوگرا اور ڈیلرز کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جس کے تحت آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (OMCs) مسابقتی نرخوں پر ایندھن فروخت کر سکیں گی تاکہ وہ اپنی مارکیٹ شیئر بڑھا سکیںاور ساتھ ہی قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ایک حد مقرر کی جائے گی۔ایندھن کی لاگت کو کم کرنے کے لیے حکومت نے آئل ریفائنریز کو پیٹرولیم مصنوعات میں 5 فیصد تک ایتھنول شامل کرنے کی اجازت دینے کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *