روہت شرما نے آسٹریلین ٹیم کو شاندار اور سخت حریف قرار دے دیا

روہت شرما نے  آسٹریلین ٹیم کو شاندار اور سخت حریف قرار دے دیا

روہت شرما نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی ٹیم کو شاندار اور سخت حریف قرار دے دیا۔

بھارتی کپتان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیمی فائنل میں جیت کے لیے بیٹنگ اور بائولنگ یونٹ کے طور پر بہترین کارکردگی دکھانا ہو گی۔

ورون چکرورتی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان کی لینتھ اور اسپیڈ وارئٹی شاندار ہے، وہ بڑی وکٹیں لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، دبئی کی سلو پچ پر اسپنرز ہی میچ ونر ثابت ہو سکتے ہیں۔

فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن پرعائد پابندی ختم کردی

روہت شرما کا کہنا تھا کہ ورون مخالفین کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں اور بڑے میچز جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں دباؤ دونوں ٹیموں پر ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ  نیوزی لینڈ کے خلاف بھارتی مڈل آرڈر نے دباؤ میں اچھی کرکٹ کھیلی، انہوں نے کہا کہ مڈل آرڈر نے دباؤ میں کارکردگی دکھائی تو مزید مخالفین کو بھی شکست دے سکتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *