ایس آئی ایف سی کی شعبہ مواصلات میں معاونت، موٹروے منصوبوں کی جلد تکمیل متوقع

ایس آئی ایف سی کی شعبہ مواصلات میں معاونت، موٹروے منصوبوں کی جلد تکمیل متوقع

اٌاسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹشن کونسل (ایس آئی ایف سی )کی معاونت سے ایم-12، ایم-6 اور ایم-13 موٹروے منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے اقدامات تیز ی سے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سےنیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی آمدن کو ترقیاتی منصوبوں میں مؤثر استعمال کے لیے حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ سکھر-حیدرآباد موٹروے (ایم-6) منصوبے کی تکمیل اولین ترجیح، سیالکوٹ-کھاریاں(ایم-12) اور کھاریاں-راولپنڈی (ایم-13) موٹروے کو بھی جلد مکمل کیے جانے کا عمل یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ایم-12 اور ایم-13 موٹروے کی 6 لینز تک توسیع سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ اور سفری وقت میں 40% کمی متوقع ہےاور
ایس آئی ایف سی کے تحت ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، تیز رفتار تکمیل اور جدید بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کی یقین دہانی کرانے کا عزم کیا گیا ہے۔

این ایچ اے اور ملائشین کمپنی بینا پوری کے درمیان ایم – 9 منصوبے پر اتفاق رائے قائم کیا گیا ہے ایس آئی ایف سی کی جانب سے بینا پوری کمپنی کو رقم کی بروقت ادائیگی کے باعث مالی نقصان سے بچاؤ ممکن بنایا گیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ان تمام منصوبوں کی جلد تکمیل کی بدولت ملکی معیشت میں بہتری کا امکان، تجارتی نقل و حمل اور روزگار کے مواقع میں اضافہ متوقع ہوا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *