کراچی کے علاقے ڈاکس میں نجی کمپنی میں امونیا گیس کے اخراج سے لوگ متاثر ہوئے اورنجی کمپنی کے پلانٹ پر کام کرنے والے گیس کے اخراج سے بیشتر افرادبے ہوش ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ڈاکس میں نجی کمپنی میں امونیہ گیس لیک کرگئی جس کی وجہ سے وہاں پر کام کرنے والے 5 افراد کی حالت غیر ہوگئی جس میں خواتین و مرد دونوں شامل ہیں، گیس سے متاثر ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ گیس کے اخراج کی وجہ سے کئی افراد بے ہوش ہوئے، مسلسل لیکج کی وجہ سے تمام ملازمین کو فیکٹری سے باہر نکال لیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ گیس کی لیکج کنٹرول کی جارہی ہے، امونیہ گیس کولڈ اسٹوریج میں استعمال ہوتی ہے، پولیس نفری علاقے میں تعینات کردی گئی ہے۔