چینی کی فی کلو قیمت 250 روپے تک پہنچنے کا امکان

چینی کی فی کلو قیمت 250 روپے تک پہنچنے کا امکان

چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہونے لگا، فی کلو قیمت 250روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

سما نیوز کے مطابق ملک میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عبدالرئوف ابراہیم کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں چینی کی قلت نہیں تاہم شوگر ملز چینی بیچنا ہی نہیں چاہتیں۔ انہوں نے کہا کہ شوگر ملز ہر طرف منافع میں ہی رہتی ہیں۔ اب فصل 9 ماہ بعد آئیگی اور خدشہ ہے کہ چینی 250روپے فی کلو تک پہنچ جائیگی۔

مزید پڑھیں: کسان اتحاد کا حکومت سے گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے، خریداری شروع کرنے کا مطالبہ

عبدالرئوف ابراہیم نے وزیراعظم سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی اور کہا کہ اعلیٰ حکام کیا سٹے مافیا سے نہیں پوچھ سکتے؟وزیراعظم خود نوٹس لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہی دیکھا گیا ہے کہ پہلے چینی ایکسپورٹ کرتے ہیں اور پھر وہی چینی امپورٹ کی جاتی ہے۔ کسانوں سے گنا 450روپے فی من خریدا گیا، چینی کی قیمت 100روپے ہونی چاہئے۔ نئی فصل آنے میں 9ماہ لگیں گے۔ کیا چینی 250روپے پر پہنچ جائیگی؟۔

انہوں نے مزید کہا کہ جتنی چینی گوداموںمیں پڑی ہے، انہیں سیل کر دیں۔یہ المیہ ہے کہ ایک کلو چینی خریدنے والا اب آدھا کلو چینی خرید رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *