سینئر سول جج محمد عباس شاہ نے پی ٹی آئی حقیقی مارچ پر درج 2 کیسز کی سماعت کی۔ دونوں مقدمات میں عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما نامزد ہیں، مقدمے میں نامزد کوئی بھی ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا۔
عدالت نے عدم پیشی پر علی نواز اعوان، راجا خرم نواز و دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ ملزمان کی بریت کی درخواست پر آج بھی دلائل نہ ہوسکے۔ جج محمد عباس شاہ نے کہا کہ ملزمان کی موجودگی میں بریت کی درخواستیں سنوں گا، جس پر وکیل درخواستگزار نے کہا کہ اس سے پہلے متعدد کیسز میں عمران خان کی غیر موجودگی میں دلائل ہوئے اور وہ بری ہوئے ہیں۔
عدالت نے دونوں کیسز کی سماعت 23اپریل تک ملتوی کردی ۔