سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ

دو روز سونے کی قیمتیں مستحکم رہنے کے بعد آج فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پانچ سو روپے کا اضافہ ہوگیا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ہوا۔اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 5 سو روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 62 ہزار774 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ہوا اور فی اونس قیمت 2 ہزار915 ڈالر ہوگئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *