موڈیز نے پاکستان کا بینکنگ سسٹم آؤٹ لک مستحکم سے مثبت قرار دے دیا۔
انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسی کے مطابق بہتر آپریٹنگ ماحول کے باعث آؤٹ لک مثبت کیا گیا، ریٹنگ ایجنسی کے مطابق مثبت آؤٹ لک اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ معیشت میں کچھ استحکام آیا ہے۔
موڈیز کے مطابق پاکستانی بینکوں کی کارکردگی ماضی کے مقابلے میں بہتر رہی، رپورٹ کے مطابق قرضوں کی پائیداری اور بیرونی مالی ادائیگیاں اب بھی بڑے معاشی چیلنجز ہیں۔
رواں مالی سال پاکستان کی معاشی نمو 3 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے، گزشتہ مالی سال پاکستانی معاشی نمو 2.50 فیصد تھی۔