نئے سولر صارفین سے خریدی جانے والی بجلی کی فی یونٹ قیمت کتنی کم ہو گی؟ اہم فیصلہ

نئے سولر صارفین سے خریدی جانے والی بجلی کی فی یونٹ قیمت کتنی کم ہو گی؟ اہم  فیصلہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیٹ میٹرنگ کے تحت خریدی جانے والی بجلی کی قیمت کم کر دی۔ اب نئے سولر صارفین سے کم قیمت میں بجلی خریدی جائے گی۔

ای سی سی کے مطابق نئے سولر صارفین سے بجلی 27 روپے کے بجائے 10 روپے فی یونٹ میں خریدی جائے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزارتِ خزانہ نے اعلامیے میں کہا ہے کہ سولر صارفین سے بجلی 10 روپے فی یونٹ میں خریدنے کا فیصلہ مارکیٹ کے حالات کے مطابق کیا گیا ہے۔

بارش برسانے والا سسٹم ملک میں داخل، تین دن بارشیں ہی بارشیں

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے مطابق نئے سولرپینل لگانے والے صارفین کو نیشنل گرڈ سے بجلی آف پیک ریٹ پر سپلائی کی جائے گی۔ ای سی سی کے مطابق سولربجلی کی وجہ سے گرڈ کی بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی سستی کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچا۔

ای سی سی کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ دسمبر 2024 تک سولر صارفین نے گرڈ صارفین  پر 159 ارب روپے کا بوجھ منتقل کیا، بتایا گیا کہ دسمبر 2034 تک یہ بوجھ 4 ہزار 240 ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *