پاکستان کے فلائٹ آپریشن کے لئے اچھی خبر آ گئی ، ملائیشین ایئرلائن ایئر ایشیا نے جلد نئی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کی نئی ایئرلائن ایئرایشیا مئی 2025 سے کراچی کے لئے پرواز وں کا آغاز کرے گی، فلائٹ آپریشن سے متعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرایشیا کو کی اجازت دے دی ہے ۔
ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نیا روٹ دونوں ملکوںکے درمیان سستی رابطے کو بڑھائے گا۔ ملائیشیا کے مسافروں اور ملائشیا میں ترقی پذیر پاکستانی کمیونٹی کو سستی پرواز کرنے کی اجازت ملتی ہے۔بتدائی طور ایئر اشیا ہفتہ وار 4 پروازیں کراچی اورکوالالمپور کے درمیان چلائے گی۔
یہ ا یئر ایشیا ایئر لائن کی انٹر نیشنل نیٹ ورک توسیع میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہو گی ہے۔ نئی غیر ملکی ا یئرلائن کے آنے سے پاکستان میں نئی ملاز متوں کے مواقع پیدا ہو ں گے ، ایئرایشیامجموعی طور پر 22 روٹس پر پروازیں چلانے جا رہی ہے ، کراچی کو براہ راست سروس فراہم کرنے والے ملائیشیا کے واحد کم پیسوں والی ایئرلائن ہے ۔