صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا نے فیصلہ کیا ہے کہ رمضان المبارک پیکج کے تحت عوام کو 10 ،10 ہزار روپے کیش د ینے کے حوالے سے ہر حلقے سے 5،5ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے رمضان پیکج کے 10 ارب 20 کروڑروپے رقم جاری کر دی ، محکمہ خزانہ نے رمضان پیکج کی رقم محکمہ سماجی بہبود کے اکاؤنٹ میںمنتقل کردی گئ ہے۔
پیکج کےتحت 10لاکھ خاندانوں کو 10، 10 ہزار روپے کیش دی جائے گی ، کےپی کے حکومت نے بتایا کہ صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے سے 5،5 ہزار خاندانوں کا چناؤ عمل میں لایا گیا ہے ۔ پیکج کے لیے خاندانوں کاانتخاب پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نےکیا، پی ٹی آئی ممبران اسمبلی ،عہدیداروں نے فہرستیں صوبائی حکومت کےحوالے کردی ہیں۔
یاد رہے جنوری میں چیف منسٹر خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کابینہ اجلاس میں ماہ رمضان کے لئےاقدامات پر غور کیا تھا اور کہا تھا کہ ہر حلقے میں 5 ہزار غریب خاندانوں کو 10 ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے۔