تمام وکلا اور ایڈووکیٹ آن دی ریکارڈ کو ای فائلنگ کے ذریعے کیسز کے اندراج سے آگاہ کردیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق وکلا اب درخواست کی ہارڈ کاپی کے ساتھ سافٹ کاپی بھی جمع کرائیں گے۔
ای فائلنگ کے ذریعے دائر ہونے والے کیسز کو 14 روز میں سماعت کے لیے مقرر کیا جاۓ گا۔ اس نئے طریقہ کار سے نہ صرف عدالتی کارروائی میں پیپر ورک کا بوجھ کم ہوگا بلکہ اس سے عدالتی نظام میں شفافیت بھی آئے گی۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق اس نئے طریقے سے کیسز کو سٹریم لائن کرنے میں بھی جدت آئے گی۔ اس کے علاوہ اس سے کیس مینجمنٹ میں بھی آسانی ہو گی۔