قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ کی تباہی کے حوالے سے بات کی۔
سابق پاکستانی کوچ جیسن گلیسپی کے عاقب جاوید بارے بیان کی ایک اور سابق کوچ مکی آرتھر نے بھی تائید کی ہے۔سابق کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ خود ہی اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہے، وہ خود ہی اپنی بدترین دشمن ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہاں پر کرکٹ کو ایجنڈوں کے تحت چلایا جاتا ہے، جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن ان کی کرکٹ کو آگے لے کر جاسکتے تھے اس لیے انہیں ہٹادیا گیا۔
سابق ہیڈ کوچ نے کہا کہ گلیسپی ایک حیران کن کوچ اور انسان ہیں، پاکستان میں بہت بڑی تعداد میں بہترین کھلاڑی موجود ہیں، انھیں اب وسائل بھی دستیاب ہیں، اس کے باوجود وہ افراتفری کا شکار ہیں، یہ صورتحال واقعی افسوسناک ہے۔
واضح رہے کہ مکی آرتھر نے 2016 سے 2019 تک پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دیے، اس دوران پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں چیمپئینز ٹرافی اپنے نام کی تھی۔