ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی کردی۔

آج رات کے دوران شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں، جبکہ بلند و بالا پہاڑوں پر ہلکی برفباری بھی متوقع ہے۔ اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں ہفتہ کے روز ابر آلود مطلع کے ساتھ تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، نوشہرہ، صوابی، مردان، بونیر، پشاور، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، کرم، خیبر اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش متوقع

پنجاب کے مختلف شہروں جیسے راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، بھکر، لیہ، نورپور تھل، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال اور شیخوپورہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ مری، گلیات اور ان کے اطراف میں ابر آلود مطلع کے ساتھ بارش یا ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ جبکہ ملتان، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان اور بہاولپور میں آندھی یا تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم کوئٹہ، زیارت، چمن، لورالائی، سبی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، قلات، موسی خیل، ژوب اور ان کے اطراف میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا قوی امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، جبکہ زیریں اضلاع میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں ابر آلود مطلع کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ، جبکہ گوپس اور پاڑاچنار میں 0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پی ڈی ایم اے نے 9 مارچ سے 16 مارچ تک بارشوں کی پیشگوئی کی تھی اور آج بھی بارش کے امکانات موجود ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *