ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو شکست دینے کیلئے سب کو متحد ہو کر آگے آنا ہو گا: سلمان اکرم راجہ

ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو شکست دینے کیلئے سب کو متحد ہو کر آگے آنا ہو گا: سلمان اکرم راجہ

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی )کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت عسکریت پسندی کے خلاف کھڑی ہے۔

نجی ٹی وی چینل میں میزبان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو عسکریت پسندی اور دہشت گردی کی لعنت کو شکست دینے کے لیے متحد موقف لیکرکے لیے آگے آنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی سانحہ جعفر ایکسپریس پر پروپیگنڈا کر رہی ہے، وزیر دفاع

انہوں نے کہا ہے کہ آل پارٹی کانفرنس (اے پی سی) میں پارٹی کی شرکت کے حوالے سے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اے پی سی سے قبل پارٹی کے بانی سے مشاورت کرے گی، بانی سے ملاقات کے بعد پارٹی مستقبل کا لائحہ عمل اپنائے گی۔

ملک کی ترقی اور جمہوریت کی بقا ءکا انحصار آئین کی بحالی اور بالادستی پر ہے۔ پچھلی صوبائی حکومت کی جانب سے کے پی کے میں لائے گئے لوگوں کو دہشت گردی سے جوڑنا درست نہیں۔ یہ حکومت کا بیانیہ ہے کہ افغانستان پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی سیاست میں انٹری، فاطمہ بھٹو کا ردعمل سامنے آ گیا

ان کا مزید  کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کا معاملہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔ میں اس سوال پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا کہ سوشل میڈیا پارٹی کو نقصان پہنچا رہا ہے یا نہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *