اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف کی ایڈوائس پر قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بروز منگل سہ پہر ڈیڑھ بجے طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اِن کیمرہ منعقد ہوگا، جس میں سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں عسکری قیادت، پارلیمانی کمیٹی کو ملک کی موجوہ سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد کیا جائے گا، جس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور ان کے نامزد نمائندگان شرکت کریں گے۔
متعلقہ اراکین کابینہ بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ قومی سلامتی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔